نیب کی گرفتاریاں، ن لیگ نے حکمت عملی اپنا لی.
نیب گرفتاریوں کیخلاف ن لیگی رہنمائوں کی جارحانہ حکمت عملی
مسلم لیگ ن نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپنے رہنمائوں کی گرفتاریوں کیخلاف سختردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے،
کارکنان کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے اس حوالے سے ن لیگ نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی لیگی رہنما کی نیب گرفتاری کے خلاف سخت ردعمل دیا جائے گا۔
ن لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی رہنما کی گرفتاری پر نیب دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، ن لیگ نے پارٹی کارکنوں اور شیر جوان فورس کو تیاریوں کی ہدایت جاری کردی.
ن لیگ لاہور کے ہر صوبائی حلقے سے کم ازکم200کارکنوں کوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ہر ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر200کارکنوں اور20خواتین کو لانے کا ذمہ دار ہوگا,زرائع