نیب اجلاس،نواز شریف، شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری کی منظوری، شہباز کیخلاف ایک انکوائری بند

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بھائی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف نئی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی جبکہ شہبازشریف کیخلاف پرانا کیس ختم کردیا۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نئی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ، نوازشریف کے خلاف رائیونڈ سڑک تعمیر کیس میں انکوائری کی منظوری دی۔ نیب اجلاس میں شہبازشریف اور سرتاج عزیز کے خلاف بھی نئی انکوائری جبکہ سابق ڈی آئی جی رانا اقبال اور ایم پی اے مہر حامد کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔

اجلاس میں سی ای او میسرز ای آر پی ایل ارشد وحید اور دیگر کیخلاف بدعنوانی ریفرنس منظور کرلیا گیا۔ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف اور احد چیمہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب میونسپل ڈیولپمنٹ کمپنی اور گوجرانوالہ ڈبلیو ایم سی کی انکوائری بھی بند کردی گئی۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کر دیا تھا اور کہا تھا نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرور ہیں عدالت نے نوازشریف کو پیش ہوکرتوشہ خانہ ریفرنس کاجواب دینے کے لیے 17اگست تک آخری مہلت دی تھی

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی.

Leave a reply