عورت کو ہی ولن اور ہیرو دکھایا جا رہا ہے نبیل قریشی

0
59

سینئر اداکار نبیل نے ڈراموں کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجود ہ دور کے ڈراموں کا کینونس بہت چھوٹا ہو گیا ہے اب ڈراموں میں عورت کو ہی ہیرو اور عورت کو ہی ولن دکھایا جا رہا ہے۔ جو کہ مناسب بات نہیں ہے، ہر طرح کا کردار ہر ایکٹر کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اعتبار سے ڈرامہ اچھا ہو گیا ہے لیکن ویسے ڈرامے کا معیار تھوڑا نیچے آیا ہے۔ ریٹنگ کے چکر نے ڈرامے کو برباد کردیا ہے۔ ریٹنگ کی خاطر خواتین کو رلایا جاتا ہے، ڈرامہ بنانے والوں کو لگتا ہے کہ عورت کو رلائیں گے تو ہی ریٹنگ آئیگی لہذا عورت کو رلایا جاتا

ہے اور کہانی کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ نبیل قریشی نے کہا کہ ہم نے جس دور میں کام کیا تب کہانیوں کے مضبوط ہونے پر فوکس کیا جاتا تھا صرف عورت کو رلانا ہے اس پر زور نہیں رکھاجاتا تھا۔ نبیل نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان میں ڈرامہ آج بھی اچھا بن رہا ہے اور پوری دنیا میں اسکو پسند کیا جاتا ہے۔نبیل نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں فنکار بہت زیادہ باصلاحیت ہیں، مشکل سے مشکل کردار بھی زبردست انداز میں نبھاتے ہیں۔جونئیر فنکاروں کی فنکارانہ صلاحیتیں دیکھ کر میں حیران رہ جاتا ہوں۔

Leave a reply