نبیﷺ محترم ہمارے بقلم:جویریہ بتول

نبیﷺ محترم ہمارے…!!!
(بقلم:جویریہ بتول)۔
ہمیں جاں سے بھی پیارے…
ہیں نبیﷺ محترم ہمارے…
یہ جو مال و منال سارے…
اور خواہشات و خیال سارے…
سب اُن پہ فدا ہوں گے…
اب عہد یہ وفا ہوں گے…
کھولیں گے جو زبانیں اپنی…
لہرائیں گی یہ بانہیں آہنی…
ہم تن من یہ واریں گے…
سرِ عام یہ پکاریں گے…
فداک ابی و امی و جسدی…
پیارے نبی اے پیارے نبیﷺ…
قدرت کا کوڑا برسے گا اِن پر…
ہو جائے سر یہ بوجھل تن پر…
نہ کم روشنی مہ کی ہو گی…
نہ دمک رستوں کی کھو گی…
یہ نامِ ارفع رفعت پہ رہے گا…
ہر اک شاتم خود ہی کہے گا…
میں ذلیل تھا، بے دلیل تھا…
یہ نامِ محمد کتنا جمیل تھا…!!!
وہ جو اپنے اور پرائے کے…
سب بے سہارا و سرائے کے…
جو عارفوں اور منکروں کے…
سب دوستوں اور دشمنوں کے…
یکساں ہی محافظ و رہبر ہیں…
وہ بہاروں کے ہی پیام بر ہیں…!!!
(ﷺ،ﷺ،ﷺ،ﷺ ،ﷺ)۔

Comments are closed.