کراچی :شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایریا کا رہائشی محمد نبیل پڑوسی کے ظلم کا شکار ،پڑوسی ودیگر افراد کاگھر پر حملہ، قتل و گھر سمیت پوری فیملی کو زندہ جلانے کی دھمکی،گھر پر حملہ اپنی اور اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی ، اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کیلئے تھانہ بر گیڈ میں درخواست د یدی گئی،05 دن بعد بھی ایس ایچ او بریگیڈ ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار، ظلم کے شکار ا س فیملی کے ساتھ کسی بھی حادثے اورسانحے کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

معزز عدالت کے حکم کے باوجود گھر پر حملہ،گھر سمیت اہل خانہ کو زندہ جلانے کی دھمکیا ں اور ذاتی گھر سے بید خل کرنے کے سنگین الزامات کے باوجود ایس ایچ او بریگیڈ ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے میں ہچکچا ہٹ کا شکار۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہ نواز بھٹو کالونی لا ئنز ایریا کے رہائشی محمد نبیل نے صحافیوں سے ملاقات میںاپنے اور اہل خا نہ پر ہونے والے ظلم کی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ میں محمد نبیل ولد منیر حسین شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایریا کراچی کے مکان نمبر 12/33 کا رہائشی ہوں ۔04اکتوبر2022کو میرے گھر میںقتل کے ایک واقعہ رونما ہوا تھا،

واقعے کے بعد پولیس نے ہمارا گھر سیل کردیاتھا گھر سیل ہونے کی وجہ سے ہم دربدر ہوگئے تھے۔ ہماری جانب سے15اکتوبر 2022کو متعلقہ کورٹ میں گھر کی سیل کھلو انے کیلئے درخواست دائر کرنے پر معزز عدالت کے حکم پر22اکتوبر ایس ایچ او تھانہ برگیڈ نے ہمیں گھر کی چابی دی۔ محمد نبیل نے بتایا کہ ہم تھانے سے تقر یبا 05بجے گھرآئے جیسے ہی ہم تالہ کھول کر گھر میں داخل ہوئے ہی تھے کہ آصف، عارف،سلمیٰ، ہما اور چند نامعلوم ( جنہیں ہم نہیں جانتے) افراد گالیاں اور شور شرابہ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو تے ہی یہ لوگ ہم پر حملہ آور ہوگئے ہم بمشکل اپنی جان بچا کر سے باہر نکلے ،

انہوں نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر دوبارہ اس گھر میں آئے توتمہیں جان سے مار دینگے اور تم لوگوں کے سا تھ اس گھر کو بھی آگ لگادینگے۔ محمد نبیل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ نواز بھٹو کالونی لائنز ایر یا کراچی کا مکان نمبر 12/33 میرا ذاتی مکان ہے جبکہ محلے داروں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ میرے گھر سے سامان بھی چور ی کررہے ہیں ۔ محمد نبیل کا کہنا تھا کہ میرے بھائی اور بھابھی کیخلاف مقدمہ درج ہے اور وہ جیل میں ہیں،

محمد نبیل نے بتایا کہ میں نے گھر میں د ا خل ہونے ،مجھ پر اور اہل خانہ پر حملہ کرنے، جان سے مارنے اور میری پوری فیملی سمیت گھر کو آگ لگا نے کی دھمکیوں پر ملز ما ن کیخلاف قانونی کارروائی ، اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کیلئے تھانہ بر گیڈ میں درخواست دیدی ہے۔ لیکن 0 5روز گذر جانے کے باوجود تاحال پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ظلم کے شکار اس فیملی کے ساتھ کسی بھی حادثے اور سانحے کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔

Shares: