نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کے ثبوت ہیں، چیئرمین نیب
نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کے ثبوت ہیں، چیئرمین نیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب کی کارکردگی کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی اسیکنڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کی اربوں کی بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں،نیب نے احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1230 ریفرنس دائر کئے ہیں جوزیرسماعت ہیں ،قائد اعظم نے اسمبلی خطاب میں اقربا پروری اوررشوت ستانی کوبڑی برائی قرار دیا انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائمز اور اسٹریٹ کرائم میں فرق ہے،میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے،نیب سارک ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے،
چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب انسداد بد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، جو ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے جہاں سراہا ہے وہاں نیب کو مبینہ بد عنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں اضافہ عوام کے نیب پر اعتماد کا مظہر ہے۔نیب افسران کو اپنی تمام تر توانیاں تحقیقات کو میرٹ ،شفافیت اور قانون کے مطابق بلا تفریق منطقی انجام تک پہنچانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔نیب افسران کسی پراپیگنڈہ، پریشراوردھمکی کو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں