مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

0
56

مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نےلاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی پٹیشن دی ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب مریم نواز کی زبان بندی چاہتا ہے، ضمانت منسوخی بہت ہی مخصوص حالات میں منسوخ کی جاتی ہے، نیب کو تکلیف ہے کہ مریم نواز ملکی اداروں کے خلاف بات کرتی ہیں، نیب کوتکلیف ہے کہ مریم نواز قومی نوعیت کے معاملات پر گفتگو کرتی ہے،مریم نواز اگر اداروں کیخلاف بات کرتی ہیں تو ادارے کارروائی کرسکتے ہیں،اگر مریم نواز حکومت کیخلاف بات کرتی ہیں تو حکومت کارروائی کرسکتی ہے، نیب چیئرمین سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں ان کو قانون کا پتا ہے، کیا یہ درخواست چیئرمین نیب کی مرضی کیساتھ دی گئی ہے یا ان کی مرضی کے بغیر،نیب کو مریم نواز سے تکلیف ہے وہ تکلیف بھی دور ہوجائے گی،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکوجس کیس میں ضمانت دی گئی ہے اس درخواست میں اس کا ذکرتک نہیں،نیب احتساب کا ادارہ نہیں ہے،یہ سیاسی وفاداری تبدیل کرانے کا ادارہ ہے،پٹیشن میں کہاگیا کہ مریم نوازنے نیب کو دھمکانے کی کوشش کی ہے،نیب کہہ رہا ہے کہ مریم نواز نے ادارے کو مفلوج کررکھا ہے، یہ سارے تماشے مریم نواز کی زبان بندی کی کوشش ہے،یہ سارے تماشے ڈرانے دھمکانے کی کوشش ہے،نیب شاہ سے زیادہ شاہ کاوفادار ہورہاہے،نیب کی حقیقت اس پٹیشن سے سامنے آگئی ہے،حکومت نیب کے پیچھے کھڑے ہو کر سیاست کرنا چاہتی ہے،نیب ملک میں سیاست کا فرنٹ لائن کھلاڑی ہے،امید ہے وقت ضائع کرنےپر عدالت پٹیشن مسترد بھی کرے گی اور جرمانابھی کریگیبراڈ شیٹ میں نیب نے جرمانا دیا ہے،یہاں بھی جرمانا دے کرگھر جائےگا،نیب کےادارے نے پوری حکومت کو مفلوج کررکھا ہے،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے ادارے احتساب سے بالاتر نہیں ہوتے، جتنی جلد یہ بات نیب چیئرمین کو سمجھ آجائے بہتر ہوگا، ہم نا کیسوں سے گھبراتے ہیں اور نا جیل سے گھبراتے ہیں،مریم نواز اور مسلم لیگ ن حق کی بات کرتی رہے گی، زبان بندی اور آئینی حق سے محروم کرنے کی کوشش ہے،نیب کا ایک مقصد رہ گیا ہے کہ سیاست کھیلی جائے،

دوسری جانب مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں 15 مارچ کو نیب کی درخواست پر سماعت ہو گی

نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا,نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں،مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نومبر 2019 میں عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

Leave a reply