نیب لاہور نے ایک اور میڈیا ہاؤس کے مالک کو گرفتار کر لیا

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے ایک اور میڈیا ہاؤس کے مالک کو گرفتار کر لیا

فارمانائٹ ہاؤسنگ سوسائٹی  مبینہ کرپشن اسکینڈل میں نیب لاہور نے خضر وٹو اور اسد وٹو کو گرفتار کر لیا,ملزمان پر سوسائٹی کے نام پر ہزاروں افراد کے ساتھ دھوکہ دیہی کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام ہے، ٹوڈے نیوز کا مالک ظہور وٹو فرار ہے اور اسد وٹو ایم ڈی نیب کی حراست میں ہے

ملزمان نے نیب لاہور کے ساتھ2017 میں سوا دو ارب روپے کی پلی بارگین کی جبکہ رقم صرف 70 کروڑ جمع کروائی۔ ملزمان کو 70 کروڑ روپے کے علاوہ ادائیگیوں کی مہلت کے باوجود ادائیگی نہ کی گئی۔

واضح رہے کہ خضر وٹو رائل نیوز کے سی ای او ہیں ان پر اکتوبر 2018 میں قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا ہے،

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

 

میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی

 

میر شکیل الرحمان کی 94 سالہ والدہ سخت بیمار،ضمانت کی درخواست جلد سنی جائے،وکیل کی استدعا، سماعت ملتوی

قبل ازیں نیب لاہور نے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کو بھی گرفتار کر رکھا ہے، دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی.میر شکیل الرحمان کی طبیعت ناساز ہے،لیکن عدالت نے انہیں ضمانت نہیں دی.

Leave a reply