نیب پھر متحرک، نواز شریف کو پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ نواز شریف کی طلبی کیلئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی نواز شریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے، وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں
قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ نواز شریف کو ہر صورت واپس لا ئینگے اس کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کرینگے جبکہ برطانوی حکومت کو خط بھی لکھا جائیگا، ن لیگ کے قائد نے لندن میں علاج تو درکنار ایکسرے تک نہیں کرایا بلکہ ٹیسٹ رپورٹس کے نتائج میں بھی جعلسازی کی، اب باہر بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، وقت آ گیا ہے ان کو واپس آنا چاہئے ، ان پر جو الزامات ہیں اس کا جواب دیں اور اپنے معاملات عدالتوں کے سامنے رکھیں
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے
نیب کا آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن گئے اور ہشاش بشاش کافی پی رہے ہیں، انہوں نے میڈیکل ٹیسٹ میں بھی جعلسازی کی، اب وقت آ گیا ہے جس طرح انہوں نے قانون کا مذاق اڑایا اور بیماری کا بہانہ بنا کر راہ فرار اختیار کی وہ ملک میں واپس آئیں اور جو سوالات ان سے پوچھے گئے ہیں وہ عدالت کے روبرو ان کا جواب دیں، ان کوواپس لانے کی کوششیں تیزکردی ہیں، اگرانہوں نے کچھ نہیں کیا تو وہ بھاگ کیوں رہے ہیں ، نواز شریف مولانا فضل الرحمن اور اپنے دیگر ساتھیوں سے رابطہ میں ہیں، ان کا اگر رابطہ نہیں ہے تو صرف شہباز شریف سے نہیں ہے ، برطانیہ کی حکومت کو خط لکھیں گے کہ انہیں واپس بھجوایا جائے ، حکومت اس حوالہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کرے گی، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا اور فیصلہ عدالتیں کریں گی۔