اے بے یارو مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں، ندیم افضل چن بھی بول اٹھے

0
42

اسلام آباد : اے بے یارو مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں، ندیم افضل چن بھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اے بے یارو مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں،

ذرائع کے مطابق ان کا یہ بیان وزیراعظم کے ہزارہ برادری والوں کو بلیک میلر کہنے کے بعد آیا، وزیراعظم نے شرط رکھی آپ تدفین کریں پھر آؤں گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے انتہائی مختصر ردعمل میں دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اے بے یارو مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں۔

 

 

ان الفاظ میں ندیم افضل چن کی بےبسی کو محسوس کیا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی غیرمناسب بیان دیا کہ کسی بھی وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جاتا کہ آپ آئیں گے تو ہم تدفین کریں گے۔

ابھی تک ندیم افضل چن کی طرف سے اس بیان کے حوالے سے کوئی وضاحتی بیان تو نہیں آیا مگریہ ضرور ہے کہ اس بیان کو اپوزیشن والے کیش کرانے کی کوشش میں ہیں‌

Leave a reply