وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابرسے پاورڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا

0
36

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابرسے پاورڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابرسے پاورڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا.شہزاد سید قاسم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاورڈویژن مقرر کر دیا گیا .شہزاد سید قاسم کے اختیارات وزیر مملکت کے برابر ہوں گے.واضح رہے کہ چند روز قبل پیٹرولیم بحران کی وجہ سے عمران خان کی حکومت بہت زیادہ تنقید کی زد میں‌ہے . اس سلسلے میں‌ زمہ داران کے خلاف ایکشن لینا اچھا اقدام سمجھا جار رہا ہے .

اس ایکشن پرمعروف سینئر صحافی اور اینکر پرسن نے کہا Very well done عمران خان کل ہم نے درخواست کی اپنی انرجی ٹیم کو نکال باہر کریں شکریہ فوری ایکشن ہوا ندیم بابر کی چھٹی پاکستان کو پاور سیکٹر سے بچانے کے لئے انرجی ٹیم کی بقیہ دیواروں کو بھی دھکا دیں نئی ٹیم میدان میں اتاریں 2200 ارب گردشی قرضوں کے دلدل سے پاکستان کو نکالیں.


نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد سید قاسم کو معاون خصوصی پاور کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔شہزاد قاسم کو 2 روز پہلے پٹرولیم بحران پر قائم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی تیل بحران میں پٹرولیم ڈویژن کے اقدامات پر بھی رپورٹ دے گی۔

یاد رہے کہ 18 جون کو وزیراعظم عمران خان کے سامنے پٹرول بحران کی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ملوث کمپنیوں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply