ندیم کیانی کی اینٹی کرپشن عدالت سے بریت کی درخواست مسترد

0
59
court

وفاقی وزارت تعلیم سے سو سے زائد سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے نام پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کلاس رومز اور فنڈز حاصل کرنے والے امریکن لائسٹف سکول کے مالک ندیم کیانی کی لاہور اینٹی کرپشن عدالت نے جعل سازی سے بریت کی درخواست مسترد کر دی

وفاقی نظامت تعلیم سے پبلک پرائیویٹ شپ کرنے والے امریکن لائسٹف کے ندیم کیانی جعل سازی میں ملوث نکلے،جعل سازی سے بری کی جانے کی درخواست لاہور اینٹی کرپشن عدالت نے مسترد کر دی ،ندیم کیانی نے جعل سازی سے حاصل کئے گئے امریکن لائسٹف سکول کے نام پر وزارت تعلیم سے بھی ایم او یو کر لیا ،وفاقی نظامت تعلیم کے سو سے زائد سکولوں میں ابتدائی تعلیم کا نظام ندیم کیانی کے حوالے کیا گیا تھا،اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں امریکن لائسٹف سکول کی اصل مالک ذیشان ضیا راجہ نے درخواست دی ،جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ندیم کیانی نے امریکن لائسٹف سکول کی برانچیں جعل سازی سے اپنے نام کی ہیں ،

اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں سکول رجسٹریشن جعل سازی میں ملوث سی ای او ایجوکیشن بھی ملزم قرار دیئے گئے،سی ای او ایجوکیشن ارشد کی بریت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی،ڈاکٹر ندیم کیانی نے غیر قانونی طریقہ سے اربوں روپےمالیت کا پلاٹ بھی وزارت تعلیم سے حاصل کیاتھا

واضح رہے کہ ندیم کیانی کی سابقہ بیوی ذیشان بی بی نے بھی ان کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ذیشان بی بی کا فیس بک اکاونٹ ہیک کیا اور قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے انہیں بدنام کیاہے۔

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

Leave a reply