لاہور:جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے ، بینک آف پنجاب کے CEO ندیم مسرور حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ،باغی ٹی وی کے مطابق کراچے طیارہ حادثہ میں معجزاتی طورپربچ جانے والے دونوں مسافرخیریت سے ہیں اوران کی وائرل ویڈیو نے دنیا کی زبانوں پریہ کلمات مزین کردیئے ہیں کہ "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے”
باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ایک طرف زبیر نامی مسافر کی ویڈیوسوشل میڈیا پرچھائی ہوئی ہے تو دوسری جو اہم ویڈیو ہے وہ بینک آف پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم مسرور کی ہے جسے لوگ دیکھ کراللہ کی قدرتوں کے نظاروں سے مستفیذ ہورہے ہیں
جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے ، بینک آف پنجاب کے CEO ندیم مسرور حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ pic.twitter.com/RvwjBjHXmm
— Farah Hussain (@FarahSaadya) May 22, 2020
کراچی طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے ندیم مسرور کی حالت کافی بہترہے اوران کا علاج معالجہ بھی جاری ہے ، ادھرسوشل میڈیا پریہ جملہ بڑی تیزی سے وائرل ہورہا ہےکہ "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے”








