سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف، ترجمان پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی ،ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نےعظمی بخاری اور عاشق کرمانی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ ن لیگ کی نااہل حکومت نے کسانوں کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،

ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کسانوں کو زندہ درگور کرنے کے بعد ان کے ارمانوں پر فاتحہ خوانی پڑھنے کی تقریب تھی،حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنائے،پنجاب حکومت کی کسان کیلئے پالیسی چوں چوں کا مربہ ہے،ن لیگ حکومت کی زراعت پالیسی مڈل مین اور انویسٹر کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے،جب کسان مجبور ہو کر دو ہزار میں اپنی گندم بیچ دے گا تو سرمایہ دار سٹور کرلے گا، دو تین ماہ بعد جب گندم قیمت بڑھ جائے گی تب انویسٹر فائدے سمیٹے گاکسان کو پنجاب حکومت کی پالیسی کا رتی برابر بھی فائدہ نہیں ہوگا،ن لیگ کی قاتل حکومت نے کسان کی کمر توڑ دی ہے،اگر پنجاب حکومت کی کسان پالیسی اچھی ہوتی تو کسان سڑکوں پر کیوں احتجاج کررہا ہوتا؟کیوں کسان لاہور کی طرف مارچ کررہے ہیں

Shares: