ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے-

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،کشمیر،گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلو چستان میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

آج ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی، بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادار اورگردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بھارتی مزدوروں کو برطانوی دور کا ملنے والا خزانہ افسران نے چوری کر لیا

گزشتہ روز پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی عارف والا میں ڈھولہ کے مقام پر سیلابی صورتحال مزید خطرناک ہوگئی، اور سیکڑوں ایکڑ رقبے پر فصلیں سیلابی ریلے کی نظر ہو گئیں۔

راجن پور میں بھی نہر کا پانی قریبی کپاس کی فصلات میں داخل ہو گیا، منچن آباد، گجرات اور سیالکوٹ میں بارش کے باعث شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا اوکاڑہ اوررینالہ خورد میں بھی بارش کا پانی متعدد علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

کراچی میں ملیر ندی سے آنے والا پانی کا ریلہ عظیم پورہ کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے رہائشی افراد پھنس گئےپانی کے آبادی میں داخل ہونے سے رہائش پذیر لوگوں کی آمدورفت مفلوج ہوگئی ہے اور گھروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہےریسکیو سروس 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے تین افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے-

کھیتوں میں مزدوری کرنے والی نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش خوب جم کر برسی، حیدرآباد میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری بدین اور لاڑکانہ میں بارش کے پانی کا تاحال اخراج نہیں کیا جا سکا، خیرپور، گولارچی اور شہداد کوٹ میں شگاف پڑںے سے میں سینکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی نواب شاہ اورٹںڈومحمد خان میں پانی کا تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، پی ڈی ایم کے مطابق سندھ میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 15افراد جاں بحق،چارزخمی ہوئے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، صحبت پور میں یکے بعد دیگرے دو مقامات پر شگاف پڑگئے، جس کے باعث کینال کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ سبی میں تیسرے روز بھی ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں، اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے نالوں میں خطرناک سیلاب کے امکانات ہیں منگلہ ڈیم 76 فیصد اور تربیلہ ڈیم 80 فیصد بھر چکے ہیں، دریائے سندھ میں تربیلہ اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کو نالہ لئی سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات جاری ہے مسلسل بارشوں کے باعث دریائے راوی میں سیلاب کا خدشہ ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں باشوں سے متاثرہ لوگوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزریونیوعدنان رشید سیلاب تیاریوں کی سربراہی کریں گے، محکمہ انہار،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس سمیت تمام محکموں کی سیلاب تیاریاں مکمل ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے مکمل تیار ہیں سیلاب کی صورت میں نقل مکانی کے لئے ٹرانسپورٹ انتظامات کر رہے ہیں، سیلاب کے ممکنہ متاثرین کے لیے راشن کے انتظامات بھی کر رہے ہیں، مساجد میں سیلاب کی صورت میں اقدامات کی آگاہی کے لیےاعلانات کروائے جا رہے ہیں ڈی سی لاہور نے درخواست کی کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ بچوں کو بارشی پانی میں نہ کھیلنے دیں، دریا میں نہانے یا تفریح پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق گزشتہ 4 روز میں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 15 افراد جاںبحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے 83 گھروں کو جزوی جبکہ 12 گھروں کو مکمل تباہ ہوگئے جاں حق افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال لوئر میں 39 جبکہ اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے 60 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبے میں بارشوں سے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کو فوری طور پر امدادی چیکس کی ادائیگی کی ہدایات جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان تیمور علی کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے حادثات میں شدید زخمی کو 2 سے 3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے قدرتی آفات میں 2 یا 2 سے زیادہ کمروں پر مشتمل تباہ شدہ گھر کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گےجبکہ ایک کمرے والے تباہ شدہ گھر کو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے جس گھر کا صرف ایک کمرہ تباہ ہوا ان کو 80 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ قدرتی حادثات میں اگر کسی گھر کی چار دیواری گری ہو تو ان کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی …

واضح رہے کہ اگلا مون سون اسپیل 31 جولائی تا 6 اگست جاری رہے گا، اگلے مون سون اسپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا جب کہ موسلادھار بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مواصلاتی نظام کی بحالی تیز کرنے اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےاس کے علاوہ مون سون کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی مہم جاری رکھنے، متعلقہ اداروں کو دریاؤں اور بھارتی ڈیمز میں پانی کے اخراج کی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ تربیلا اور منگلا اپنی گنجائش سے 70 فیصد سے زائد بھر چکے ہیں، بھارتی ڈیمز پونگ اور تھین بھی مکمل طور پر بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت دریائے راوی میں پانی چھوڑ سکتا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

Shares: