سنیتا مارشل سے دو دن پہلے ایک نادر علی نامی لڑکے نے انٹرویوکیا اس میں انہو ں نے اداکارہ و ماڈل سے ان کے مذہب کے حوالے سے سوالات کئے، جیسے کہ آپ کے بچے کونسا مذہب فالوکرتے ہیں، آپ ابھی تک مسلمان کیوں نہیں ہوئیں؟ آپ کے سسرال والے آپ سے کہتے نہیں کہ مسلمان بن جاﺅ، اس پر سنیتا نے کہا کہ بالکل نہیں کہا اس پر نادرعلی نے کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے آپ مسلمان بن جائیں۔ سنیتا مارشل نے جس سمجھداری سے سوالات کے جوابات دئیے اسکوسوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔
اب آگئی ہیں میدان میں سینئر اداکارہ نادیہ افگن، انہوں نے سنیتا مارشل کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے بہت اچھے سے گھٹیا سوالات کو ہینڈل کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوبرکے سوالات کوجس سمجھداری سے سنیتا نے ہینڈل کیا ہے وہ بہت اعلی ہے۔ نادیہ افگن سے پہلے بہت سارے آرٹسٹوں نے سنیتا مارشل کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بہت اچھے سے جوابات دئیے۔ ”سوشل میڈیا پر بھی سنیتا مارشل کو خوب سراہا جا رہا ہے اور نادر علی نامی یوٹیوبر پر تنقید کی جا رہی ہے”۔ یادرہے کہ سنیتا نامور ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے حسن احمد کے ساتھ شادی کی ۔
حرا خان کی شادی پر زخمی پاﺅں سے ڈانس کیا درفشاں