اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے لاہور میں اپنے نام سے ایک سیلون کھولا ہے، اس سے قبل وہ کراچی میں تین سیلون کھول چکی ہیں لیکن لاہور میں ان کی یہ پہلی برانچ ہے. ڈیفینس فیز فور میں انہوًں نے سیلون اوپن کیا ہے. سیلون کی افتتاحی تقریب میں نادیہ حسین خود موجود تھیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ لاہور میں سیلون اوپن کیا ہے، مجھے امید ہے کہ خواتین میرے سیلون میں ہونے والے کام میں ضرور دلچپسی لیں گی. نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے سیلون میں میک اپ کے علاوہ سروسز بھی دی جائیں گی اور ہر تھوڑے عرصے کے بعد خواتین کو پیکجز بھی دئیے جائیں گے جو کہ بہت ہی اکنامیکل ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ میک اپ ہمیشہ موسم کی مناسبت سے کیا جاتا ہے اور یہ چیز دھیان میں رکھنا بے حد ضروری ہے. ”نادیہ نے کہا کہ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں مزید برانچز بھی اوپن کروں گی” . یاد رہے کہ نادیہ حسین کا اپنا میک اپ برینڈ بھی ہے جس کی شاپس انہوں نے الفتح میں اوپن کر رکھی ہیں. وہ اپنا میک اپ استعمال کرتی ہیں اور خواتین ان کے بنائے ہوئے میک اپ کو بہت پسند بھی کرتی ہیں .