اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر میں مبتلا ہو گئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلاہوگئیں باغی ٹی وی ان کی جلد از جلد مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہے

باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلاہوگئیں نادیہ جمیل کی آج چند گھنٹوں بعد کیمبرج کے ایک اسپتال میں بریسٹ کینسر کی سرجری کی جائے گی باغی ٹی وی ان کی جلد از جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہے

اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اطلاع ہوئے لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں

نادیہ جمیل نے لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی خوف محبت سکون قبولیت صبر شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں والدین اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا


نادیہ جمیل نے اپنی ایک اور ٹویٹ مین بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ ان کے کینسر کی اسٹیج ون ہے جب کہ ٹیومر کا گریڈ 3 ہے انہوں نے خواتین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعد گی سے خود کی جانچ پڑتا ل کرنا بہت ضروری ہے اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوراً اس کا علاج کروائیں اپنے جسم اور اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں


نادیہ جمیل نے مزید ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور میں اس حوالے سے بہت مثبت ہوں انہوں نے اپنے مداحوں کو فکر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا بہت خیال رکھیں انہوں نے اپنی مسکراتی ہوئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی ہے انہوں نے لکھا مجھے آپ سب کی دعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے

اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے نادیہ کے ٹویٹس کا جواب دیتے بہوئے لکھا کہ نادیہ میں آپ کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے بہت زیادہ دعا گو ہوں انہوں نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت زیادہ پیار اور دعا آپ کے لئے

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1246022103830323205?s=20

اداکارہ ارمینہ خان نے بھی نادیہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار اور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت جلد صحتیاب ہوں اور اللہ آپ کو لمبی صحت والی زندگی عطا فرمائے آمین

اداکار و گلوکار علی ظفر نے بھی لکھا کہ نادیہ بہت سی دعائیں پ کے لئے

Comments are closed.