بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے
باغی ٹی وی : سماجی رعابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نادیہ جمیل نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ بریسٹ کینسر سے صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر واپس جار ہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CCrntkohFfp/
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے لکھا کہ یہ وہ دن تھا کہ جب میں اسپتال سے ڈسچارج ہوئی اور میں اپنی زندگی کے اِس خاص موقع پر اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور میری نگہداشت کی اور میری صحتیابی کے لیے دُعا کی اور میری ہمت بندھائی-
نادیہ جمیل نے لکھا کہ مجھےاسپتال کا وہ تیسرا دن یاد ہے جب میں نے آخری الفاظ یہ سُنے تھے کہ ہم ان کو کھو رہے ہیں۔
اداکارہ نےلکھا کہ میں علاج کے دوران یہ سوچ رہی تھی کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو میرے بچوں کو کون دیکھے گا اور میرے کُتے کا خیال کون رکھے گا اور پھر اُس کے بعد میں نے خود سے کہا کہ اس مشکل وقت میں کلمہ پڑھو۔
نادیہ نے لکھا کہ مجھے دوران علاج کی اپنی تنہائی یاد ہے اور میں آج بھی وہ سب محسوس کرسکتی ہوں مجھے یاد ہے کہ جب مجھے سوئیاں یعنی انجیکشنز اور ڈرپس لگتی تھیں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی تھی اور پھر میں اللہ تعالی سے دُعا کرتی تھی کہ مجھے یہ سب برداشت کرنے کے لیے مضبوط بنا دیں-
نادیہ جمیل نے لکھا کہ اس پورے عرصے کے دوران میں نے جب اپنا فون کھولتی تھی تو آپ سب کے محبت بھرے پیغامات دیکھ کر خوش ہوجاتی تھی اور مُسکرانے لگتی تھی۔
اُنہوں نے لکھا کہمیں واقعی بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سب کا پیار ملا میں بھی آپ سے اُتنی ہی محبت کرتی ہوں جتنی آپ سب مجھ سے کرتے ہیں۔