بریسٹ کینسر میں مبتلا پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کی آخری کیموتھراپی کل ہوگی۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ کل اُن کی آخری کیموتھراپی ہوگی۔
Blood tests before chemo. And I can't get over how kind the nurses in the oncology & hematology day units at Addenbrooks are. Kind, professional champions. Everyone in the world could learn a bit about patience,commitment & caring from them. Tomorrow is my last chemo! InshaAllah pic.twitter.com/eBYbTbhz8f
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 2, 2020
کینسر کے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم نادیہ جمیل نے اپنے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا اسٹاف اپنے پیشے میں ماہر اور بے انتہا مہربان اور پُرخلوص ہے۔
ایڈن بروکس اسپتال میں زیرعلاج نادیہ جمیل نے آنکولوجی اور ہیماٹولوجی ڈپارٹمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کا پیرامیڈیکل اسٹاف ایڈن بروکس اسپتال کے اسٹاف سے صبر، عزم اور دیکھ بھال کے بارے میں تھوڑا بہت سیکھ سکتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انشاءاللہ کل کیموتھراپی کا آخری سیشن ہے۔
نادیہ جمیل مارچ میں کینسر کی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، وہ سوشل میڈیا پرمداحوں کو اپنی صحت اور علاج کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
نادیہ نے کہا تھا کہ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ ہم ایک ترتیب سے اپنی زندگی گزارتے ہوئے اپنے اختتامی سفر کی طرف رواں دواں ہیں۔ ہماری زندگیوں کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ہم اپنی ندگی میں آئی ہوئی رکاوٹوں سے کیسے نپٹتے ہیں اور یہ ہی رکاوٹیں ہمیں یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں کہ زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی وہ صبر سیکھنے اور اپنی زندگی کے ممکنہ خدشات سے نبردآزما ہونے کیلئے مسلسل کوشش میں ہیں جن میں فتح یاب ہونا ضروری ہے۔
اس سے قبل نادیہ جمیل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ایہک دن ہم سب کی زندگیاں ختم ہو جانی ہیں-







