پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں

جبکہ حآل ہی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب نے اداکارہ کو خیر سگالی سفیر مقرر کر کیا ہے

وہ چائلڈ اسمگلنگ اور کم عمری میں شادی کے خلاف بھی ڈراموں پر کام کرچکی ہیں جبکہ وہ بچوں کے کئی فلاحی اداروں کے لئے بھی کام کر رہی ہیں اس ہی حوالے سے اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی سے ایک درخواست کی ہے

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ حمزہ علی عباسی میں آپ کو متعدد بار فون کرچکی ہوں پر آپ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا میں جس یتیم خانے کے ساتھ منسلک ہوں وہیں تھی آپ کو فون کررہی تھی اب وہ ان سے خصوصی طور پر درخواست کرتی ہیں کہ وہ ان بچوں کے لیے وقت نکالیں

انہوں نے لکھا یہاں کے بچے آپ کے بہت بڑے مداح ہیں اور آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور انہوں نے لکھا کہ ایک دن کا وقت نکال کر ان بچوں کے ساتھ مل سکتے ہیں اور بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ؟ سب بچے آپ سے بہت پیار کرتے ہیں

جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے نادیہ جمیل کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ان سے فون نہ سننے پر معافی مانگی اور لکھا کہ میں آپ کے پیغامات نہیں دیکھ سکا اس کے لیے معذرت میرا فون ٹریجیکلی تقریباً ہمیشہ اسپام ہوتا ہے انہوں نے کہا وہ ضرور بچوں سے ملیں گے اس کے لئے نادیہ جمیل سے ان کا نمبر مانگ لیا

نادیہ جمیل دمسئہ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جس کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ پر مبنی ہے

Shares: