اداکارہ نادیہ جمیل جن کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا، اداکارہ کافی پریشان رہیں ، تاہم کافی دن کے بعد ان کے چہرے پر مسکراہٹ ددکھائی دی ہے اور وہ مسکراہٹ بے جا نہیں ہے بلکہ وہ ملی ہیں ایک ایسے سٹار سے جو ان کے نزدیک ایک زمہ دار باپ ہیں. جی ہاں نادیہ جمیل نے حال ہی میں جہاز کا سفر کررہی تھیں، ان کے ساتھ بیٹھا جو فنکار تھا وہ تھا عمران اشرف، نادیہ جمیل نے عمران اشرف کے ساتھ ایک تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالتے ہوئے لکھا کہ عمران اشرف میرے ساتھ بیٹھے ہیں ، اور ان کے ساتھ ان کا بیٹا روہان بھی ہے. میں نے محسوس کیا ہے کہ عمران اشرف ایک زمہ دار باپ ہیں، ان کے ساتھ سفر کرکے میرا سفر بہت اچھا ہو گیا ہے. یاد
رہے کہ عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے ان کا ایک ہی بیٹا ہے اور بیٹا ماں اور باپ دونوں کے ساتھ رہتا ہے.عموما عمران اشرف اس کے ساتھ گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں، عمران اشرف کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد اب صرف اپنے بیٹے کو اچھا انسان بنانا ہے اسکو ہر وہ خوشی دینی ہے جو میں میرے بس میں ہے.