اداکارہ نادیہ خآن جو کہ آج کل یوٹیوب پر کافی مقبول ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میںبتایا ہے کہ جب میںنے یوٹیوب پر نیا نیا کام کرنا شروع کیا تو اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کس طرحسے چلائی جاتی ہے ، میں صرف وڈیو بناتی تھی اپلوڈ کسی سے کرواتی تھی ، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ ایڈسن کیا ہوتا ہے اسکو اپنے بینک اکائونٹ کے ساتھ کس طرح سے کنیکٹ کیا جاتا ہے بس اسی چکر میں دھوکہ کھا گئی. میرے پاس ایک لڑکی کام کرتی تھی اسکو میں نے بولا کہ کسی سے کہہ کر ایڈسن کو بینک اکائونٹ سے کنیکٹ کروا دو تو وہ ایک لڑکا لیکر آئی اس نے میرا اکائونٹ نمبر دینے کی بجائے اپنا اکائونٹ نمبر دیدیا اور اس نے میرے کئی مہینے تک یوٹیوب سے آنے والے پیسے کھائے. 38 ہزار ڈالر
اس نے میرے نکلوائے. جب مجھے پیسے مسلسل نہیں ملتے تھے تو میںنے یوٹیوب کو لکھا کہ مجھے وائی ٹی سٹوڈیو میں پیسے نظر آتے ہیں لیکن ایڈسن میں نہیں تو انہوںنے بتایا کہ ایڈسن کے ساتھ کس کا اکائونٹ اٹیچ ہے یوں اس فراڈیے کو میںنے پکڑ کر اس پر کیس کیا . نادیہ خان نے کہا کہ آپ بھی کسی پر اعتبار نہ کریں کام کوئی بھی مشکل نہیںہوتا خود سیکھیںخود کریں لیکن کسی پر اعتبار نہ کریں.