نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

کراچی: مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنے وکیل کے ذریعے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

نادیہ خان نے انسٹاگرام پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرے وکیل شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے پر ہتک عزت کے لیے 50 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں ۔

نادیہ خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کاش اس نے کسی ضرورت مند خاتون یا بے سہارا بچے کے لیے کوئی ایک نیکی کی ہوتی تو تب بھی وہ میڈیا اور ہماری توجہ حاصل کرتی۔

نادیہ خان نے اس پوسٹ کے ساتھ پیغام میں لکھا انصاف کے لیے لڑائی، خواتین کے لیے لڑائی، کوئی بھی ہماری بے عزتی نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے بھی نادیہ خان کو 50 ملین ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے تمسخر اڑانے والے انداز میں ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھ رہی تھیں۔

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے اپنے والدہ کے ساتھ رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’بے شرم عورت‘‘ کہا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت بھی درج کروائی تھی

Comments are closed.