پاکستان ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور بپی لہری نے فلموں میں کام کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے منع کردیا تھا۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں نادیہ خان نے یوٹیوب شو ٹو بی آنیسٹ (ٹی بی ایچ) میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انہیں مہیش بھٹ نے بھی فلموں میں کام کی پیش کش کی تھی تاہم انہیں سب سے زیادہ ہنسی بپی لہری کی جانب سے کام کی پیشکش پر آئی۔
نادیہ خان نے شو میں بپی لہری کے بولنے کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دبئی میں مقیم تھیں تو انہوں نے بپی لہری کو اپنے شو میں بلایا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ شو ختم ہونے کے بعد بپی لہری ان کے پاس آئے اور ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ فلم بنانے جا رہے ہیں، کیا وہ ان کی فلم میں کام کریں گی؟
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بپی لہری یہی بات دیگر لڑکیوں اور خواتین کو بھی کہتے تھے، اس لیے انہوں نے بھارتی فلم ساز کو منع کردیا۔