سینئر اداکارہ نادیہ خان جنہوں نے اداکاری میں اپنا نام بنانے کے بعد میزبانی شروع کی ، یہاں بھی انہوں نے اپنا ایک منفرد اور الگ مقام بنایا. نادیہ خان کافی عرصے سے ڈراموں میں تو دکھائی نہیںدیتیں لیکن یقینا وہ ڈرامے دیکھتی ضرور ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، اس میں ان کے ساتھ اداکارہ امر خان بھی موجود تھیں. نادیہ خان نے امر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امر خان جیسی ٹیلنٹڈ لڑکی حالیہ دور میں نہیں دیکھی . اس لڑکی نے کمال انداز میں ہیردا ہیرو ڈرامہ لکھا ہے اس کے ڈائیلاگز میںتازگی کا احساس ہے. انہوں نے کہا کہ ورنہ تو جیسے کہانیاں یکسانیت کا شکار ہو چکی ہیں ویسے ہی ڈائیلاگز بھی یکسانیت کا شکار ہو چکے
ہیں. لیکن امر خان نے ڈائیلاگز کو نئی روح بخشی ہے. میں سمجھتی ہوں کہ امر خان نے ہیر دا ہیرو لکھ کر خود پر احسان کیا ہے اسکو ایسا کردار کسی نے نہیں دینا تھا اور اسکی صلاھیتوں کا فائدہ نہیں اٹھانا تھا. مجھے بھی چاہیے تھا کہ امر خان کی طرح خود کےلئے کچھ لکھتی لوگوں کو میری اداکاری کی صلاحیتوں کا مزید پتہ لگ سکتا کہ میں کیا کچھ مزید کر سکتی ہوں،انہوں نے امر خان سے کہا کہ میںچاہتی ہوں کہ آپ لکھنے اور اداکاری کا سلسلہ جاری رکھیے.