نادر علی مہینے میں کتنا کماتے ہیں شعیب اختر نے راز فاش کر دیا

نادر علی ایک معروف یوٹیوبر ہیں ، ھال ہی میں انہیں فاسٹ بولر شعیب اختر نے انٹرویو کیا ، اس انٹرویو میں کیا گیا ایک انکشاف اور وہ انکشاف یہ ہے کہ یوٹیوب سے ماہانہ کروڑوں روپے کمائے جا سکتے ہیں اور نادر علی مہینے کا چھ سات کروڑ کما رہے ہیں. شعیب اختر نے نادر علی سے جہاں ًمختلف قسم کے سوالات کئے وہیں ان سے پوچھا کہ آپ مہینے کا کتنا کما لیتے ہیں تو انہوں نے بتانے میں‌ زرا دقت محسوس کی ، جس کے بعد شعیب اختر نے خود ہی کہہ دیا کہ ہم نے ساری تحقیق کر لی ہے آپ چھ سے سات کروڑ کماتے ہیں . اس پر نادر علی نے کہا کہ جی ہاں صحیح کہہ رہے ہیں ، چھ سات کروڑ کیا اگر محنت کی جائے تو اس سے بھی زیادہ ایک مہینے میں کمایا جا سکتا

ہے. نادر علی نے کہا کہ یوٹیوب مستقبل مزاجی مانگتا ہے اگر مستقبل مزاجی کے ساتھ کام کیا جائے تو گھر بیٹھے ہی ہم بہت سارے پیسے کما سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر کام کرنا بہت مشکل نہیں ہے بس یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ عوام کو کیا پسند ہے لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں ، جو لوگ دیکھنا چاہتے ہٰیں وہ دکھایا جائے تو یقینا آپ کو پذیرائی بھی ملتی ہے اور کمائی بھی ہوتی ہے.

Comments are closed.