نادرا رولز ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

آخری دن انٹرویو کا نوٹس جاری کرنا یکساں مواقع کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے
0
34
NADRA

سپریم کورٹ میں نادرا رولز میں ترمیم کے خلاف درخواست داخل کرتے ہوئے درخواست گزار نے ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ہے جبکہ صحافی قیوم صدیقی کے مطابق درخواست گزار شہری اویس الرحمان نے استدعا کی کہ چیئرمین و ممبران کے تقرری رولز میں ترمیم نادرا آرڈیننس اور آئین سے متصادم قرار دے کر چیئرمین نادرا کی تقرری کے اشتہار کے بعد رولز میں ترمیم کالعدم قرار دی جائے.

جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نادرا اپنی مدت ملازمت کے دوران کوئی دوسری سروس، کاروبار، پیشہ یا ملازمت نہیں کر سکتا، چیئرمین نادراکی تعیناتی کے رولز میں ترمیم نادرا آرڈیننس کے سیکشن 34 سے متصادم ہے تاہم درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین نادرا کی تقرری کا عمل قانون اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے اور فیصلے تک وفاقی حکومت کو نادرا رولز 5 پر پورا نہ اترنے والے امیدوار کی تعیناتی سے روکا جائے۔

علاوہ ازیں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نادرا کی تقرری انتہائی مشکوک انداز میں کی جا رہی ہے، ریاست کی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پرعمل درآمد کے ذمہ داراداروں میں تقرری بنیادی حقوق متاثر کرتی ہے جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منتخب وفاقی حکومت مدت کے دوران 60 دنوں میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی میں ناکام رہی جبکہ اشتہار کے اجراء کے بعد رولز میں ترمیم سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کسی خاص فرد کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
علاوہ ازیں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے آخری دن انٹرویو کا نوٹس جاری کرنا یکساں مواقع کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے تاہم واضح رہے کہ چند روز قبل نگران وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی تھی جس کے تحت حاضر سروس فوجی افسرکو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکےگا، ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کے ذریعے چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور پر بھی کسی افسر کو تعینات کیا جاسکےگا۔

Leave a reply