اسلام آباد:نادرا وہی ڈیٹا محفوظ کرتا ہےہیلتھ کیئریونٹ بھیجتا ہے:کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پرنادرا کا ردعمل آگیا،اطلاعات کے مطابق ترجمان نادرا نے ان خبروں کی وضاحت کردی ہے جن کے بارے میں ابہام پایا جارہاتھا ،
ذرائع کےمطابق نادرا ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا ہیلتھ کیئر یونٹ کے ذریعے منتقل کردہ ویکسینیشن ڈیٹا کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔نادرا اسی مہیاکردہ ڈیٹاکے مطابق ہی خودکارنظام کےذریعے سرٹیفکیٹ کااجراء کرتا ہے۔
ویکسینیشن لگانےاور ویکسینشن سینٹر پر دیر سے اندراج یا غلط ڈیٹا کے اندراج سے نادراکا کوئی تعلق نہیں۔
جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نادرا ڈیٹا سے کوئی تعلق نہیں۔ صوبوں کے زیر انتظام ہیلتھ کیئر یونٹ جو ابتدائی اندراج کیا ہوا ویکسینیشن ڈیٹا بھیجیں گے اس کے مطابق نادرا کے خودکار نظام کے ذریعے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔
دوسری طرف چیئرمین نادرا طارق ملک نے دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے پر سخت نوٹس لیا ہے اور فوری احتیاطی اقدامات لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں نادرا سینٹر کو فوری طور پر جراثیم کش سپرے کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین نادرا نے سٹاف اور عوام الناس کو ہر ممکن حفاظتی اقدامات کرنے کی تلقین کی، ان کا کہنا تھا کہ سائلین کو نادرا دفتر آنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار دیا۔