لاہور میں نیگلیریا کے پہلے کیس کا انکشاف

Naegleria

لاہور میں نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ نجی لیبارٹری نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے، لاہور میں تیس سالہ مریض میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کو سروسزاسپتال داخل کرلیا گیا،مریض کو چار روز سے سردرد، بخار سمیت مختلف علامات تھیں۔ ایم ایس سروسزاسپتال کے مطابق نیگلیریا کے کیس پرہسٹری معلوم کی جارہی ہے،کیس پرماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مامور کردی گئی ہے،اورمریض کے علاج کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نیگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے،اورناک کے ذریعے انسان میں داخل ہوتا ہے، نگلیریا انسان کے دماغ کو کھانے والی حیاتیات ہے، جس سے انسان کی ممکنہ موت واقع ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب نیگلیریا کا پہلا کیس رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت پنجاب نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی ۔ ڈائریکٹر متعددی امراض ڈاکٹر یداللہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلورینیشن کے بغیر پانی کے استعمال سے گریز کریں ۔نگلیریا سوئمنگ پولز، نہر، جھیلوں، تالابوں، ندیوں، گرم چشموں میں پایا جاتا ہے،شہری سوئمنگ پول میں نہاتے وقت پانی ناک میں لیکر نہ جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
ڈائریکٹر سی ڈی سی کہا کہ کلورینیشن کے بغیرپانی کےاستعمال سےگریزکیاجائے،سوئمنگ پولز کو روزانہ صاف کیاجائے، کلورنیشن کے بعداستعمال کیاجائے،پانی کی ٹینکیوں، پائپ سمیت دیگر سٹوریج کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ ڈائریکٹر متعددی امراض نےبتایا کہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی،مریضوں کی آئسولیشن کیلئےاقدامات، علامات سےمتعلق آگاہی پھیلائی جائےگی،نجی لیبارٹریزبھی نیگلیریاکیسزسےمتعلق فوری رپورٹ کریں۔

Comments are closed.