نئے سال کے ساتھ نئی پناہ گاہ کا افتتاح

0
51

نئے سال کے ساتھ نئی پناہ گاہ کا افتتاح

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . وزیر اعظم نے ترنول پناہ گاہ کا افتتاح کیا . وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں‌ لوگوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا . اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ پناہ گاہ میں‌ آنے والے تمام لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے .وزیرِ اعظم عمران خان نے 2021 کی پہلی شام ترنول اسلام آباد پناہ گاہ میں غریب اور مستحق افراد کے ساتھ گزاری

وزیرِ اعظم نے محکمہ بیت المال اور ترکی کی وزارتِ تقافت اور سیاحت کے اشتراک سے ترنول اسلام آباد میں 100 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔پناہ گاہ میں ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا. پناہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر علیحدہ 10 بستروں کا انتظام بھی کیا گیا ہے. ترنول پناہ گاہ کے قیام کے بعد اسلام آباد میں پناہ گاہوں کی تعداد مجموعی طور پر 5 ہو گئی ہے ،
وزیرِ اعظم نے پناہ گاہ میں موجود EZ Shifa کی طرف سے ٹیلی ہیلتھ کائیوسک کا بھی دورہ کیا جس کے بارے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ یہاں موجود ڈاکٹرز مریضوں کے مفت طبی معائنے کیلئے دنیا بھر میں موجود 500 سے زائد ڈکٹرز کی نگرانی میں طبی مشورے فراہم کر سکیں گے۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکول بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اس پناہ گاہ اکتوبر میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا . ترنول میں پناہ گاہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس، پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی اور ترکی کی فلاحی تنظیم TIKAکے سربراہ گکھان امت نے شرکت کی تھی . ۔


پناہ گاہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ احساس پروگرام کے تحت وزیر اعظم پاکستان کی اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ ملک کے مجبور اور کمزور طبقات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دیہاڑی دار افراد، مسافروں اور دور دراز علاقوں سے حصول روزگار اور علاج کے سلسلے شہروں میں آنے والے مجبور افراد کے لیے روشنی کی کرن اوراہم سہارا ہے جس کی مدد سے ملک میں کمزور افراد کی خدمت کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Leave a reply