کراچی ، لنک روڈ سولنگی اسٹاپ پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہو گیا ،ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم ساتھی سمیت لوٹ مار کررہاتھا،گرفتار ملزم سے اسلحہ ،موٹر سائیکل ملی ہے،جبکہ ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے،
ڈیفنس تھانے میں نئیے سال کا مقدمہ درج کر لیا گیا ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر آٹھ منچلے گرفتار کر لیے گئے ، منچلے نئے سال کی خوشیاں مناتے ہوئے ساحل سمندر پر ون ویلنگ کر رہے تھے
نئے سال کی خوشی میں گزری میں ہوائی فائرنگ سے جوان سال لڑکی شدید زخمی ہو گئی ، 17 سالہ گلنار کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، کراچی میں سال نو کا فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے