نئے سال میں کس کا ڈنکا بجے گا ، شیخ رشید نے بڑا دعوی کر دیا

0
35

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیشکن مین جانا ہو گا ،پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، شہبازشریف کے معاملہ کا مجھے نہیں پتہ یہ ن لیگ کا مسئلہ ہے

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ زرداری مفاد اور زات کیلئے پتے کھیلتا ہے ، عمران خان نے بہتر کھیلا ہے ،نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا، عمران خان چھائے گا، فوج کیخلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ، پی ڈی ایم روز بروز تنزلی کا شکار ہے ،

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والے گھر جائیں گے اب،مفتی کفایت لاہور سے لانچ کیا جائے گا، اچھی تیاری کیساتھ ، فوج کیخلاف بدزبانی کرنے والوں کیخلاف سکت ایکشن لیا جائے گا ،مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ ہواہے ، مفتی کفایت کیخلاف مقدمہ لاہور میں ہوگا ، اچھی تیاری کیساتھ

Leave a reply