سال 2020 میں کتنی کرپشن ہوئی ، رپورٹ جاری کر دی گئی

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ پنجاب محمد گوہر نفیس نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی سال 2020 کی کارکاردگی رپورٹ جاری کر دی، اربوں روپے کی ریکوریاں ، قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کی واپسی اور ہزاروں عوامی شکایات کا بروقت حل نکالا گیا

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس اور محکمہ اینٹی کرپشن اعلی کارکردگی پر ٹاپ ٹرینڈ رہے، گزشتہ برس کی نسبت محکمہ اینٹی کرپشن پر عوام کا باون فیصد اعتماد بڑھا ۔ جنوری سے دسمبر 2020 تک قبضہ مافیا سے 1 لاکھ 30 ہزار کنال اور 19 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب

واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 50 ارب اور 295 کروڑ سے زائد ہے۔ محمد گوہر نفیس کے مطابق ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ رقم کی وصولی کی گئی ، اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے 50 ارب 33 کروڑ سے زائد ڈائریکٹ رقم وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کرائی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

20 ارب اور 22 کروڑ سے زائد ان ڈائریکٹ رقم کی وصولی کرائی۔رپورٹ کرپشن ایپ پر 7120 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 4857 نمٹا دیں گئی جبکہ 2257 پر کام جاری ہے۔ اینٹی کرپشن نے گزشتہ سال 19162 شکایات جنکہ 5049 انکوائریاں نمٹائیں۔

سال 2020 میں اینٹی کرپشن نے کرپشن کی شکایت پر 1374 نئے کیس رجسٹر کئے۔
اینٹی کرپشن نے جنوری سے دسمبر تک1801 ملزمان کو گرفتار کیا اور 669 کو چالان کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے سال 2020 میں پنجاب بھر سے 160 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے سال 2020 میں 2650 پیٹرول پمپس چیک کئے ، چیک کئے گئے پیٹرول پمپس میں 989 میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ مختلف بے ضابطگیوں پر پیٹرول پمپس کو 1 کروڑ 27 لاکھ اور 70 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

پنجاب میں ڈی سی کے این او سی اور K فارم کے بغیر چلنے والے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی۔ غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن میں 639 کی نشاندہی کی گئی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب 345 غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا جبکہ 62 کو بند کردیا گیا یا گرا دئیے گئے

Comments are closed.