قرارداد بقا پاکستان!
میں آج 23 مارچ 2021 کو پاکستان کو کرپشن ‘ جھوٹ ‘ غداری ‘ جہالت۔ فرقہ پرستی ‘ لسانیت ‘ غنڈہ گردی ۔ بیماری ٫سے پاک کرنے کی قرارداد پیش کرتی ھوں اؤر عہد کرتی ھوں کہ آئندہ مندرجہ بالا خباثتوں کو اس ثانی مدینہ سے ختم کرنے کے لئے بھر پور کوشش کروں گی اور ھر کوشش کرنے والے کا ساتھ دوں گی –
پاکستان سے ہرحال میں انگریزی کی بالا دستی کےخاتمے کی کوشش کروں گی. پاکستان کے تینوں آئین ، فر مان قائد اور اعلی عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں ہر ممکن نفاذ اردو کے لئے کوشش کروں گی. نفاذ اردو تحریک دراصل تحریک پاکستان کی تکمیل ھے. اردو ھندی تنازعے نے برصغیر میں دو قومی نظرئیے کو جنم دیا جو باَلاخر تخلیق پاکستان پر منتج ہوا. لہذا وطن عزیز میں نفاذ اردو کے بغیر ابھی تحریک پاکستان کی تکمیل نھیں ہوئی-
آئندہ کسی جھوٹے ‘کرپٹ اور ملک لوٹنے والے جاہل عناصر کو ووٹ نہیں دوں گی’ ،اپنے ملک اور قوم کی عزت وقار بلند کرنے کی ھر سطح پر کوشش کروں گی ، ظالم کی مخالفت اور مظلوم کا ساتھ دوں گی’ ملک میں قانون اور عدل کی حکمرانی کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی’-
برے اور جھوٹے کو غلط کہوں گی بے شک وہ فوج’ سیاستدان ‘ عدلیہ ‘ مولویوں ‘ پیروں ‘ یا کسی بھی معزز سے معزز طبقے سے ہی کیوں نہ ہو!
آپ میں سے کون کون صدق دل سے حلفیہ اس قرارداد کی حمایت کرتا ہے ؟
فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک