نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے "نفرت انگیز بیانیہ کی روک تھام” کےحوالے سے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورترکی نے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی، ترک صدرطیب اردوان بھی اجلاس میں شریک رہے، اجلاس کاانعقادوزیراعظم عمران خان اورترک صدرکی کاوشوں کانتیجہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیزتقاریراوراسلاموفوبیاکےخاتمےکےلیےمؤثراقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردی کامذہب سےکوئی تعلق نہیں،
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کسی بھی معاشرےمیں بنیادی حقوق سےمحرومی انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے، س موقع پر اپنے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں، پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں، انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری وادی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے،
پاکستان اور ترکی کی میزبانی میں ہونے والا یہ اجلاس کامیاب رہا،