وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کی عملداری کو پوری قوت اور بغیر کسی استثنیٰ کے نافذ کرنا ہم سب کی ذمہ ذاری ہے۔ ایک نرم ریاست کبھی بھی بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتی۔ دہشتگردی میں مبتلا ایک غیر مستحکم ریاست میں مضبوط معیشت کا تصور ممکن نہیں
ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں کو وسائل دیے گئے ہیں اسلئے توقع ہے صوبے دہشتگردی کے خلاف بھرپور حصہ ڈالیں اور مل کر اس ناسور کا خاتمہ کرینگے ، دہشتگردی کیخلاف کامیابی کیلئے سیاسی اور مذہبی طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا، سیکیورٹی کو ریاست کے صرف ایک ادارے پر چھوڑنا فاش غلطی ہوگی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کو شامل کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا، افواج دہشتگردی کیخلاف جو جنگ کر رہی ہے اس کے اخراجات وفاق اٹھاتا ہے، دہشتگردی کیخلاف فوج کی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھیں گے، یقینی بنائیں گے کہ غلط معلومات اور جھوٹ سچائی کو نہ چھپا سکے، پاکستان کے دشمنوں نے سوشل اسپیس کو زہر آلود کر رکھا ہے، اظہاررائے کا غلط استعمال اور آئین کی دھجیاں اڑانے سے بڑا کوئی جرم نہیں ہوسکتا، ایسے قوانین بنانے ہوں گے جو نفرت اور تقسیم کے بیانیے ختم کرسکیں،
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کو اپنی روزی روٹی کی فکر ہے، روزگار کی فکر ہے، مکمل نظام کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا.
کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5جوان شہید
پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
سیکورٹی فورسز کے تین آپریشن،23 دہشتگرد جہنم واصل،5 جوان شہید
ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل