اداکار فیروز خآن جو کہ آج کل کافی ہیں تنقید کی زد میں. انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل شروع کر لیا ہے اور اب سے وہ یوٹیوب چینل پر بھی نظر آیا کریں گے. اداکار فیروز خان نے ایک وڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ ایک کیک کاٹ رہے ہیں اور انہوںنے لکھا کہ یہ کیک میرے مداح کی جانب سے مجھے بھیجا گیا ہے. فیروز خان چونکہ آج کل ہیںتنقید کی زد میں شاید اس لئے انہیں ایسی وڈیو شئیر کرنے کی ضرورت پیش آئی. دوسری طرف
فیروز خان پر تنقید کرنے والوںکا کہنا ہے کہ فیروز بھانپ چکے ہیں کہ انکی اہلیہ کے تشدد کے الزامات کے بعد ان کے ساتھ کوئی بھی کام نہیں کرے گا اس لئے انہوں نے اپنی بقاء کی خاطر یوٹیوب چینل بنا لیا ہے. فیروز خان پر بڑی تعداد میں ڈرامہ شائقین کی جانب سے بے حد تنقید ہو رہی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے یوٹیوب چینل کے اعلان کو لیکرسوشل میڈیا پر زیادہ ہنگامہ نہیں مچا یاد رہے کہ فیروز خان کی کو سٹار اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے.