نئی دہلی میں افغان سفارتخانہ مستقل بند

0
131
afghan

افغانستان نے نئی دہلی میں مستقل طور پرسفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ امارات اسلامی افغانستان نے نئی دہلی میں اپنے سفارتی مشن کو مستقل طور پر بند کر دیا ہے،ہندوستانی حکومت کی طرف سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے 23 نومبر سے نافذ العمل ہے،یہ فیصلہ 30 ستمبر 2023 کو سفارتخانے کی کارروائیوں کے پہلے بند ہونے کے بعد کیا گیا ہے،یہ اقدام اس امید پر کیا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کے موقف میں مثبت تبدیلی آئے گی تاکہ مشن کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جائے،

افغان سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ ہم افغان کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ مشن شفافیت، احتساب اور ہندوستان کے ساتھ تاریخی اور دوطرفہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کی خیرسگالی اور مفادات کی بنیاد پر غیر جانبداری کے ساتھ چلایا گیا۔

واضح رہے کہ ماہ ستمبر میں پہلی بار افغانستان کے سفارت خانے کے حوالے سے تنازع سامنے آیا تھا اور افغان سفیر نے کہا تھا کہ سفارت خانے کو ہندوستان سے تعاون نہیں مل رہا،بھارت نے کہا تھا کہ افغان سفیر پچھلے کئی مہینوں سے بھارت کی بجائے برطانیہ میں مقیم ہیں.

افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو لکھے خط میں موقف اپنایا تھا کہ بھارت سفارتی کام میں تعاون نہیں کررہا، سفارت خانے کو بائی پاس کر کے افغانستان حکومت سے براہ راست رابطے کرتا ہے، جس سے معاملات خراب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے تین ہزار افغان طلبا اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں، جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بھارت2021 میں اقتدار میں واپس آنے والی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، اس نے افغان سفارت خانے کو سابق صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ سفیر اور مشن کے عملے کے تحت کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی، جو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد کابل سے فرار ہو گئے تھے۔

Leave a reply