پاک فضائیہ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی
دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے، جنہوں نے پائلٹ آفیسر کا کمیشن حاصل کرلیا،دیو آنند کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے ایک چھوٹے سے قصبے ٹنڈو باگو سے ہے،دیو آنند کے بڑے بھائی انیل کمار پاکستان آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر پہلے سے فائز ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج میں اقلیتی برادری کو بھی نمایاں مقام حاصل ہے، پاکستان میں اقلیتی برادری کے نوجوان اپنی صلاحتیوں کا کھل کر اظہار کرسکتے ہیں جسکی نئی مثال سامنے آئی ہے،دیو آنند کو پاک فضائیہ میں پائلٹ بننے پر ہندو برادری نے مبارکباد دی ہے وہیں ہندو کمیونٹی میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی.پاکستان میں اقلتیں محفوظ اور انہیں مکمل آزادی ہے تا ہم پاکستان کے دشمن اقلیتوںکے حوالہ سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں
دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار
فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد