وزیر اعظم نے کاروباری طبقہ کے لیے نیب کے حوالے سے اہم خبر سنا دی
وزیر اعظم نے کاروباری طبقہ کے لیے نیب کے حوالے سے اہم خبر سنا دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی اور کاروباری طبقے کے لیے اعتماد اور سکون کی خبر سنا دی . وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کو سہولتیں دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ ہماری معاشی ٹیم ہر وقت بزنس کمیونٹی کے لئے میسر ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کے دو بنیادی اصول تھے، وہ ریاست انصاف اور انسانیت کے اصولوں پر کھڑی تھی۔
نہوں نے بتایا کہ نئے نیب آرڈیننس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ ہماری حکومت سمال اور میڈیم انڈسٹریوں کی بھرپور معاونت کرے گی۔ شرح سود اس وقت اوپر ہے، انشا اللہ جلد نیچے آ جائے گی۔وزیراعظم نے نیب کو بزنس کمیونٹی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں میں ایک نیب کا خوف تھا،نیب کوبزنس کمیونٹی سےدوررکھنابہت ضروری ہے
وزیراعظم نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔ ملک میں روزگار کے لئے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ سیاحت کے شعبےمیں بہتری لا کر نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع ہیں
انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کے حقوق کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ تمام انسانوں کیلئے ایک ہی قانون اور ملک میں انصاف کا نظام سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔نیاآرڈیننس لاکرکاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیداکیں.ہمیں سویڈن کی معیشت نہیں ملی تھی،ترقی یافتہ قومیں ان ہی دو بنیادی اصلوں پر عمل پیر اہیں