نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور تمام سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور دعا

بیگم نسیم ولی خان خیبر پختونخواہ اسیمبلی میں جنرل نشست پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں، انہوں نے صوبائی اسیمبلی میں 3 بار اپنی پارٹی اور خواتین کے نمائندگی کی، انہوں نے اپنی پارٹی کی طرف سے ضیاء الحق کی آمریت کے خلاف جدوجہد کی قیادت کی، بیگم نسیم ولی خان خواتین کی انتخابی سیاست میں بھرپور شرکت کی حامی تھیں،بیگم نسیم ولی خان کا سیاسی کردار خواتین کے لئے مشعل راہ تھا، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین

Shares: