اداکارہ نادیہ افگن جنہوں نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا تھا اس میںانہوں نے کہا کہ ان کے پاس دو کتے ہیں اور ان کے اپنے بچے نہیں ہیں ساری دنیا کے بچے اپنے بچے ہی سمجھتی ہیں ان کے اس بیان سے ایسا لگاکہ جیسے ان کو بچے پسند نہیں ہیں ۔سوشل میڈیا پر نادیہ کے اس بیان کے حوالے سے کافی لے دے ہوئی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہا گیا کہ یہ کیسی عورت ہے کہ جس کو بچے نہیں پسند۔نادیہ افگن نے اپنے اوپر ہونے والی اتنی تنقید کے بعد انسٹاگرام پر لکھا ایک وضاحتی بیان اس میںانہوں نے کہا کہ میں نے سوچ رکھا تھا کہ کبھی اس پہ بات نہیں کروں گی لیکن کرنی پڑ رہی ہے اور
افسوس ہواکہ عورتوں نے مجھ پہ سب سے زیادہ تنقید کی ہے ۔نادیہ نے بتایا کہ میں تین بار بے اولادی کا علاج کروا چکی ہوں اور دو بار اسقاط حمل سے گزر چکی ہوں میری ذہنی اور جسمانی صحت اس دوران کافی خراب رہی اور میں ڈپریشن کا بھی شکار رہی لیکن میرے شوہر نے میری بہت مدد کی اور انہوں نے میرا ہر طرح سے خیال رکھا۔ میں عموما اپنی کہی باتوں پر وضاحتیں نہیں دیتی لیکن میرے بارے میں غلط گمان کیا جا رہا تھا اس لئے مجھے یہ سب لکھنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں اور میرا شوہر چاہتے تھے کہ ہمارے بچے ہوں لیکن خدا کو ایسا منظو ر ہی نہیں تھا تو میں کیا کر سکتی تھی ۔نادیہ نے کہا کہ میرے مشکل وقت میں میرا شوہر میری ڈھال بن کر کھڑا رہا ۔