نائیجیریا میں اغواکاروں کے ہاتھوں مغوی بنائے گئے پاکستانی شہری ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کو رہا کر دیا گیا ہے- ۔
باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا میں اغواکاروں کے ہاتھوں مغوی بنائےگئےملتان سےتعلق رکھنےوالےڈاکٹر ابوذرمحمد افضل کونائیجیریا میں اغواکاروں سے رہائی مل گئی ہے پاکستانی ڈاکٹر کی اغواکاروں سے رہائی پر نائیجیریا کی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
عالمی پابندیاں بھی روس کی صنعتی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں:ترقی کا سفرجاری
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابوذر کی رہائی ممکن بنانے پر نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹرابوذر نے اغواکاروں سے اپنی رہائی کے لیےمذاکرات اور رہائی کی کوششیں کرنے والے تمام افراد کے ساتھ پاکستان اور نائیجیریا کی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
نائیجیریا میں 3مہینے تک مغوی رہنے والے پاکستانی ڈاکٹر ابوذر کی رہائی پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور وزیرِمملکت خارجہ اُمور کابھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
اغواکاروں کی جانب سے ایک ماہ قبل 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ رات رہا کیے گئے 7 یرغمالیوں میں ڈاکٹر ابوذر واحد غیر ملکی ہیں۔
جرمنی میں دو سال بعد نمازعید کی ادائیگی، مسلمانوں میں خوشی کی لہر
وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ابوذر کو ابوجہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے سفری دستاویزات جاری کر دیئے ہیں وہ آج رات نائیجیریا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
نائیجیریا میں دہشت گردوں نے 28 مارچ کو ڈاکٹر ابوذر سمیت 200 افراد کو اغوا کیا تھا ڈاکٹر ابوذر کے والد شیخ محمد افضل نےحکومت پاکستان سے بیٹے کو جلد سے جلد بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی، ڈاکٹر ابوذر محمد افضل نائیجیریا میں ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے-
ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا میں شپنگ کمپنی میں ڈیڑھ سال سے ملازمت کرنے والے بیٹے کے اغوا کا سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا دہشت گردوں نےنائیجیرین حکومت کو سات روز کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ مغویوں کو قتل کردیں گے-