نیمل خاور کا حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان

0
80

اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب مصوری پرتوجہ دوں گی اوراپنی پینٹنگزکی نمائش کریں‌ گی، واضح‌ رہے کہ ان کی شادی آج ہی اداکار حمزہ علی عباسی سے ہوئی ہے اور دونوں کا نکاح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ ہوا،

اتوار کے دن حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی پروقار تقریب سادگی سے منعقد ہوئی اور اس میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی. حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کا کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چرچا چل رہا تھا جس پر حمزہ علی عباسی نے اس کی تصدیق کی تھی اور آج نکاح کی یہ تقریب منعقد ہوئی ہے،

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا کل ولیمہ ہو گا، حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے، مختلف فلموں اور ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی تاہم اب ان کی شادی ہو گئی ہے،

Leave a reply