لاہور:پنجاب پولیس 2 ہزار 2سو 57 دفتری کرسیوں کے ٹھیکہ کی رقم نہیں دے رہی:شہری ہائی کورٹ پہنچ گیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب 2 ہزار 2سو 57 دفتری کرسیوں کے ٹھیکہ کی رقم کی عدم ادائیگی کا معاملہ حل ہونے کی بجائے بگڑگیا ہے اوراب یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے
ذرائع کے مطابق مینوفیکچرنگ کمپنی ایشین فرینچر ورکس نے 2 کڑوڑ 23 لاکھ 19ہزار کی رقم وصولی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، ادھر عدالت نے فریقین کو نوٹس کرکے 30 اگست کو جواب طلب کرلیا
ذرائع کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے ایشین فرینچر ورکس کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست میں آئی جی پنجاب ،چیف پرچیز آفیسر پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
ہائی کورٹ میںدائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2257 دفتر کی کرسیوں کا 22مئی 2019 کو ٹھیکہ دیا گیا ،درخواستگزارکا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں معاہدہ کے مطابق مال تیار کرکے کے دیے گیے ایڈریس پر پہنچایا ،چیف پر چیز آفیسرز کی جانب سے دیا گیا گارنٹی چیک بھی زاید معیاد ہوگیا،
درخواستگزار نے عدالت کوبتایا کہ ڈیلیوری کے لیے زیر تعمیر عمارت کا ایڈریس دیا گیا مگر وہاں وصول کرنے والا کوئی نا تھا ،غلط ایڈریس دے کر معاہدہ کی تاخیر کا بحانہ بناکر کرسیوں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا جو غیر قانونی ہے،عدالت محکمہ پولیس پنجاب کو رقم کی ادائیگی کا حکم دے ،