خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کے زائد نرخ وصول کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں- ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ، خانیوال، میانچنوں ، جہانیاں کے اسسٹنٹ کمشنرز ذیشان ندیم ، بابر سلیمان ، بختیار اسماعیل نے بھی شرکت کی – ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کے گرد شکنجہ مزید کسنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریٹ لسٹوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کیساتھ جیل بھجوایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام سے لوٹ مار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دوران وزٹ آٹے اور چینی کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیں- اس موقع پر ایس این اے شاہد رضوان نے پرائس مجسٹریٹس کو ایپ کے حوالہ ٹریننگ دی –

ناجائز منافع خور ہوجائیں ہوشیار، شکنجہ ہورہا ہے تیار
Shares: