ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد

بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر بہیمانہ تشدد تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے گردیزی موڑ کے قریب یہے واقع پیش آیا جہاں عبدالشکور نامی شخص نے اپنے درجنوں ساتھیوں کیساتھ ملکر محمد رمضان بعمر 16/17 کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ایف آئی آر کے متن سے تشدد کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ عبدالشکور کو شبہ تھا کہ رمضان کے اسکی بیٹی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کیساتھ ملکر رمضان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا،
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان کو کس بیدردی اور بے رحمی کیساتھ ڈنڈوں، سوٹوں، مکوں اور تھپڑوں سے پیٹا جارہا ہے اس کی تذلیل اور تضحیک کی جارہی ہے اور ملزمان رمضان کو گالیاں دے رہے ہیں،
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تقریبا ایک ماہ قبل کا ہے پر کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی تاہم سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی جانب سے واقعہ کی ویڈیوز اور مکمل ثبوت فراہم کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی تھی لیکن سپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کے فلیڈ افسران کی جانب سے ملزمان کے خلاف تمام ریکارڈ اکٹھا کیا گیا اور پولیس تک پہنچایا گیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان پولیس فیاض احمد کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Comments are closed.