نجم سیٹھی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکہ
لاہور: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی کا پروگرام بند کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار کا پروگرام بند کردیا گیا ہے. نجم سیٹھی 24 نیوز چینل پر پروگرام کرتے ہیں. آج ان کا پروگرام بند کردیا گیا تاہم اس حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کہ نجم سیٹھی کا پروگرام کیوں بند کیا گیا ہے. یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ نجم سیٹھی کا پروگرام بند کیا گیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار ان کا پروگرام نشر ہونے سے قبل ہی بند کردیا جاتا ہے.
یاد رہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کے سینئر صحافی ہیں جو اس سے قبل جیو نیوز اور آپ نیوز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں تاہم آجکل وہ 24 نیوز چینل پر پروگرام کرت ہیں جو اب بند کردیا گیا ہے.