نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالے گا

پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا
0
76
PIA

اسلام آباد: نجکاری کمیشن کل سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن 9 اکتوبر (کل) سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا جبکہ پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کےپاس رہے گی،نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں اور انہوں نے فواد حسن فواد کو اپنی کابینہ میں نگران وفاقی وزیر مقرر کیا ہے اور انہیں نجکاری کمیشن کا سربراہ بھی لگایا گیا ہے جو پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

پی آئی اے پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ،مسافر انتظار کی مشکلات سے دوچار

خیال رہے کہ پی آئی اے اس وقت شدید مالی مسائل سے دوچار ہے اور گزشتہ ماہ ائیر لائن نے حکومت سے 20 ارب روپے کی فوری گرانٹ بھی مانگی تھی جسے وزارت خزانہ سے مسترد کر دیا تھا۔

دوسری جانب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، کئی پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہو گئیں،خاص طور پر سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین 12 گھنٹے سے زائد وقت ائیرپورٹس پر گزارنے کی وجہ سے شدید تکلیف سے دوچار ہیں-

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو …

Leave a reply